ویب ڈیسک: کراچی چڑیا گھر میں جانور بھوک سے مرنے لگے، نایاب نسل کا سفید شیر بھی ہلاک ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق کئی دنوں سے چڑیا میں قید معصوم جانوروں کو باقاعدہ مناسب خوراک فراہم نہیں کی جا رہی تھی کیونکہ کنٹریکٹر سے معاہدہ ختم ہو چکا تھا اور وہ پیشگی اطلاع دے چکاتھا کہ وہ 22 نومبر سے جانوروں کو خوراک فراہم کرنے کا ذمہ دار نہیں، تاہم کارپوریشن حکام نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے زبان جانوروں کو خوراک مہیا کرنے کے کوئی متبادل انتظامات نہ کئے، جس کے باعث بھوک کا نشانہ بننے والا نایاب نسل اور کروڑوں مالیت کا سفید شیر چل بسا۔
ترجمان بلدیہ عظمی کراچی علی حسن ساجد کے مطابق نایاب نسل کا سفید شیر 13 دن سے بیمار تھا۔ شیر کو نمونیا ہوگیا تھا اور کمزور ہونے کے باعث مر گیا۔ کراچی زو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سفید شیر کو افریقہ سے 2012 میں درآمد کیا گیا تھا۔ نایاب نسل کے شیر کو اُس وقت ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم ادا کرکے لایا گیا تھا۔
کراچی چڑیا گھر میں گزشتہ روز نایاب نسل کا سفید شیر انتقال کرگی ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے شیر کے انتقال سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی علی حسن ساجد کے مطابق شیر گزشتہ 13 روز سے بیمار تھا اسے کانرپلمونری ٹی بی (Pulmonary T.B) کا مرض لاحق تھا pic.twitter.com/0e9M0Bsmt3
— Karachi Metropolitan Corporation (@KmcPakistan) November 24, 2021
گزشتہ روز نایاب نسل کے سفید شیر کی لاغر حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں انتظامیہ سے شیر کی مناسب انداز میں دیکھ بھال اور علاج کا مطالبہ کیا جا رہا تھا مگر آج ترجمان بلدیہ عظمی کراچی علی حسن ساجد نے بتایا کہ کراچی چڑیا گھر میں موجود شیر کی ہلاک ہوگیا ہے۔
We have no right to zoos if this is how we treat animals....Karachi Zoo fails to pay food suppliers....The animals are already in awful shape.
— Quatrina (@QuatrinaHosain) November 22, 2021
My heart is breaking. Let's shut down all zoos @murtazawahab1 pic.twitter.com/lBZNFnDqO5