انجنئیر کے گھر کے پائپ نے نوٹ اگلنے شروع کردئیے،ویڈیو وائرل

24 Nov, 2021 | 04:53 PM

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست کرناٹک میں پی ڈبلیو ڈی انجنئیر کے گھر کے ٹوائلٹ پائپ سے لاکھوں کے نوٹ نکلنے پر عوام حیران، اینٹی کرپشن بیورو پریشان ہوگیا۔

 بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں اینٹی کرپشن کے اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب گھر میں لگے ٹوائلٹ پائپ سے اچانک کرنسی نوٹ برآمد ہونے لگے۔

اےسی بی کے اہلکاروں نے خفیہ شکایت پر پی ڈبلیو ڈی کے جونئیر انجنئیر سنت گوڑا کے گھر واقع کالا برجی شہر بنگلورو چھاپا مارا تھا۔ رشوت کی رقم تلاش کرنے پر بھی  نہیں ملی لیکن ایک پائپ کو جو ذرا کھسکا نظر آرہا تھا، ہلایا تو نوٹوں کی بارش شروع ہوگئی۔ اے سی بی  اہلکاروں نے  پائپ سے13 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ برآمد  کئے جبکہ گھر سے برآمد ہونے والی رقم 54 لاکھ بتائی جارہی ہے۔جونیئر انجنئیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرپٹ اہلکاروں اورافسروں کے خلاف  جاری اینٹی کرپشن مہم کے دوران محکمہ اینٹی کرپشن بیورو نے کرناٹک کے شہروں  منگلورو، بنگلورو اور منڈیا میں مختلف محکموں کے 15 افسروں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے۔ اس مہم  میں 8 ایس پیز، 100 افسروں اور 300 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ 

مزیدخبریں