ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست کرناٹک میں پی ڈبلیو ڈی انجنئیر کے گھر کے ٹوائلٹ پائپ سے لاکھوں کے نوٹ نکلنے پر عوام حیران، اینٹی کرپشن بیورو پریشان ہوگیا۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں اینٹی کرپشن کے اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب گھر میں لگے ٹوائلٹ پائپ سے اچانک کرنسی نوٹ برآمد ہونے لگے۔
اےسی بی کے اہلکاروں نے خفیہ شکایت پر پی ڈبلیو ڈی کے جونئیر انجنئیر سنت گوڑا کے گھر واقع کالا برجی شہر بنگلورو چھاپا مارا تھا۔ رشوت کی رقم تلاش کرنے پر بھی نہیں ملی لیکن ایک پائپ کو جو ذرا کھسکا نظر آرہا تھا، ہلایا تو نوٹوں کی بارش شروع ہوگئی۔ اے سی بی اہلکاروں نے پائپ سے13 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ برآمد کئے جبکہ گھر سے برآمد ہونے والی رقم 54 لاکھ بتائی جارہی ہے۔جونیئر انجنئیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
#WATCH Karnataka ACB recovers approximately Rs 13 lakhs during a raid at the residence of a PWD junior engineer in Kalaburagi
— ANI (@ANI) November 24, 2021
(Video source unverified) pic.twitter.com/wlYZNG6rRO
رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرپٹ اہلکاروں اورافسروں کے خلاف جاری اینٹی کرپشن مہم کے دوران محکمہ اینٹی کرپشن بیورو نے کرناٹک کے شہروں منگلورو، بنگلورو اور منڈیا میں مختلف محکموں کے 15 افسروں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے۔ اس مہم میں 8 ایس پیز، 100 افسروں اور 300 اہلکاروں نے حصہ لیا۔