(شہزاد خان)ڈپٹی کمشنر لاہور نے سموگ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو سخت احکامات جاری کردیئے ۔ڈی سی محمد عمر شیر چھٹہ کہتے ہیں کوڑے کو آگ لگانے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ایریا سپروائزر اور انچارج ذمہ دار ہونگےجبکہ ہائی رائز گھریلو اور کمرشل بلڈنگ کی تعمیر کے دوران میٹریل سڑکوں پر پھینکنے پر 1 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
ڈی سی لاہور محمد عمر شیر چھٹہ نے سموگ کی روک تھام کے لئےضلعی انتظامیہ کے تمام افسران کو سخت ہدایات جاری کردیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر میں کوڑا جلانے والوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر ایریا سپروائزر اور انچارج ذمہ دار ہوں گے اور ان کےخلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور محمد عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ ہائی رائز کمرشل یا گھریلو عمارتوں کی تعمیر کے دوران بلڈنگ میٹریل سڑک پر پھینکنے والے عناصر کےخلاف بھی 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ماحول کو آلودہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ فضا کو زہر آلودہ کرنے والے کارخانوں،فیکٹریوں اور فیول بنانے والے صنعتی یونٹس کیخلاف کاروایئوں کا سلسلہ جاری رہا۔ڈپٹی کمشنر لاہور محمد عمر شیر چھٹہ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے مجموعی طور پر 300 انسپکشنز کی گیئں ،اور فضا کو آلودہ کرنے والے 18 یونٹس کو فضا آلودہ کرنے پر طویل عرصے کے لئےبند کیا گیا۔
ڈی سی محمد عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ 60 سے زائد کارخانوں کو سزا کے طور پر ایک ہفتہ کے لئے سربمہر کیا گیا اسی طرح فصلوں کی باقیات جلانے والے عناصر کیخلاف اسسٹنٹ کمشنرز کاروایئاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ کسان دھان کو فصل کو جلانے سے باز رہیں ورنہ لاکھوں جرمانہ بھی کریں گے۔