اکبری گیٹ، نامعلوم خواتین نے سکھ فیملی کو لوٹ لیا

24 Nov, 2021 | 03:57 PM

Malik Sultan Awan

عرفان ملک:اکبری گیٹ کے علاقے میں سکھ فیملی کو لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھ فیملی مذ ہبی رسومات کے لیے مڑی رنجیت سنگھ آئی ہوئی تھی ۔ بازار میں شاپنگ کے لیے نکلی تو تین نامعلوم خواتین ان سے ٹکرا گئیں ۔اسی دوران خواتین نے سکھ لڑکی کورپیت کور کا بیگ چرا لیا ۔بیگ میں ننانوے ہزار اور دیگر دستاویزات موجود تھیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں