ویب ڈیسک: چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے گرلز ہاسٹل کے کمرہ نمبر چار سے میڈیکل طالبہ کی لاش برآمد، کالج انتظامیہ نے ہاسٹل کو سیل کردیا میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل سے فورتھ ائیر کی طالبہ کی لاش برآمد ہوئی۔ کالج انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ہاسٹل کو سیل کردیا اور میڈیانمائندگان کو کوریج سے روک دیا۔ علاوہ ازیں چانڈکا میڈیکل کالج نے طالب علموں کےآنے جانے پر بھی پابندی عائد کردی۔
دو سال قبل ڈینٹل کالج کے گرلز ہاسٹل سے فائنل ائیر کی طالبہ نمرتا کماری کی لاش بھی برآمد ہوئی تھی۔ڈاکٹر نمرتا کماری فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق انہیں ریپ کر کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔