ڈینگی کے حملوں نے مزید4 افراد کی جانیں لے لیں

24 Nov, 2021 | 03:24 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک :  پنجاب میں ڈینگی مچھر کے حملوں نے مزید چار افراد کی جانیں لے لیں، جاں بحق افراد کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ 213 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہے ، محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی سے 4اموات رپورٹ کی گئی ، ڈینگی کے باعث مرنےوالےچاروں افراد کاتعلق لاہور سے تھا۔

سیکرٹری عمران سکندر نے بتایا رواں سال پنجاب میں ڈینگی کیسز کی تعداد 24ہزار146ہوچکی ہے اور رواں صوبے بھر میں ڈینگی سے127 جانیں جاچکی ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کےسرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے1205مریض داخل ہیں جبکہ لاہور کےسرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 861 مریض زیرعلاج ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 213 کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں لاہور سے ڈینگی کے 147 مریض سامنے آئے۔

دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسزمیں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ، 24 گھنٹے میں ڈینگی سے ایک شخص کا انتقال ہوا اور 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزیدخبریں