ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف سپر سٹور کےگودام پر چھاپہ فوڈ اتھارٹی کو مہنگا پڑگیا

PFA raid al Fateh store
کیپشن: PFA raid
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف سپر سٹور کے گودام میں فوڈ اتھارٹی ٹیم یرغمال بنالیاگیا.اٹاری سٹاپ فیروز پور روڈ پر معروف سپر سٹور کے گودام سے ایکسپائر امپورٹڈ شہد سمیت 8 برانڈز کی اشیاء برآمد ہوئیں، سیمپل لیبارٹری سے فیل ہونے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں سٹاک اٹھانے کے لیے گودام پر چھاپہ مارا گیا۔  ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے نکلتے ہی گودام ملازمین نے فوڈ اتھارٹی ٹیم کو کاروائی سے روک کر یرغمال بنا لیا۔ 6 گھنٹے یرغمال رکھنے کے بعد پولیس کی مدد سے فوڈ اتھارٹی ٹیم کی بازیابی، گودام بند کر دیا گیا۔

معروف شاپنگ مال انتظامیہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی اور  تمام شہروں کی برانچز سے ایکسپائر مال اٹھا کر تلف کر دیا گیا. کارروائی کے دوران معروف شاپنگ مال انتظامیہ نے شدید مزاحمت اور ٹیم کو دھمکایا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کو 6 گھنٹے تک گودام میں یرغمال بنایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ  نے بتایا کہ ٹیموں کو ایک کمرے میں یرغمال بنا کر بجلی بند کر دی گئی۔ پولیس کی مدد سے پنجاب فوڈا تھارٹی ٹیموں کو بازیاب کروایا گیا۔

جعلسازی اور مزاحمت کرنے پر شاپنگ مال انتظامیہ کے خلاف نشتر ٹاؤن تھانہ میں اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی۔بڑے اور معروف برانڈز کے شہد میں ملاوٹ ثابت ہونا انتہائی افسوس ناک ہے،  پنجاب فوڈ اتھارٹی بلا رعایت ہر چھوٹے بڑے برانڈ کو باقاعدگی سے چیک کرتی ہے۔ خوراک میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ یا جعل سازی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

فرائض کی ادائیگی کے دوران ٹیموں کو جان لیوا دھمکیاں،پر تشدد حملوں جیسے مسائل بھی درپیش آتے ہیں۔ پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین کے مطابق جعلی اور ملاوٹی اشیاء خورونوش کی فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلی ٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer