کھلاڑیوں کو 'حلال گوشت' کھانے کی ہدایت پر بھارتی بورڈکا ردعمل آگیا

24 Nov, 2021 | 01:42 PM

Malik Sultan Awan

 ویب ڈیسک: بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے  کہ ٹیم کے ساتھ کبھی کسی ڈائٹ پلان پر بات نہیں ہوئی اور یہ کھلاڑیوں کی ذاتی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کیا کھائیں اور کیا نہیں لہٰذا کھلاڑیوں پر کوئی ڈائٹ پلان زبردستی نافذ نہیں کیا جائے گا۔

قبل ازیں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈنے  کھلاڑیوں کیلئے خنزیر کا گوشت اور بیف کھانا ممنوع قرار دیا ہے،  بی سی سی آئی کی نئی تجاویز کے بعد ہندو انتہاپسندوں کو آگ لگ گئی۔ حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمان نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے اپنی تجویز فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ کھلاڑی اپنی مرضی سے کچھ بھی کھا سکتے ہیں۔ 

ترجمان بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ بی سی سی آئی کو ’’حلال گوشت‘‘ متعارف کرانے کا کوئی حق نہیں، کرکٹ بورڈ کا اقدام غیر قانونی، اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

 واضح رہے کہ بھارتی ٹیم اس وقت  نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے کانپور میں موجود ہے۔

مزیدخبریں