(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ غنا علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ غنا علی نے اپنی نومولود بیٹی کو گود میں لیے ہوئے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے چاہنے والوں کو ننھی پری کی آمد کی خبر دی۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں اپنی بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ آج ہم آپ کو فائجہ عمر سے متعارف کرواتے ہیں، ہماری خوشی کا تحفہ آخر کار آ چکا ہے، یہ ہم دونوں کے لئے بہت زبردست ہے جبکہ بیٹی اس دنیا کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیا جانے والا بہترین تحفہ ہے۔
View this post on Instagram
غنا علی نےکہا کہ جس لمحے بچے کی پیدائش ہوتی ہے اسی وقت ایک ماں کا بھی جنم ہوتا ہے جبکہ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
یاد رہے کہ اداکارہ غنا علی نے رواں سال ستمبر میں مداحوں کے ساتھ ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبر شیئر کی تھی جبکہ گزشتہ دنوں انہوں نے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر کو جعلی قرار دیا تھا۔