ہائیکورٹ کا تجاوزات ،پولی تھین بیگز سےمتعلق بڑا حکم

24 Nov, 2021 | 12:46 PM

Ibrar Ahmad

 ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نےسموگ کی روک تھام  سے متعلق عبوری حکم جاری،میئر لاہور کوشہرسے تجاوزات ختم کرنے کیلئےبلا تفریق آپریشن کرنے ،ڈپٹی کمشنر  کوپولی تھین بیگز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور سیشن جج لاہور کو تجازوت  کیسز سننے کیلئےمستقل مجسٹریٹ مقرر کرنےکاحکم دیا گیا ہے
 لاہورہائیکورٹ  کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر درخواستوں پر7صفحات پرمشتمل عبوری تحریری حکم جاری کیا ,عبوری حکم میں عدالت نے آئندہ سماعت پرمیئر لاہور،ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔عبوری حکم کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے اور ایم سی ایل نے فوکل پرسن مقرر کر دیئے۔

 ایل ڈی اے آفس میں مختلف محکموں کے فوکل پرسن کی میٹنگ ہوئی ہے، ایل ڈی اے نے یقین دہانی کرائی کے کہ میٹنگ مستقل بنیادوں پر ہوتی رہے گی، سی ٹی او کی جانب سے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی رپورٹ جمع کرائی گئی ،

تحریری حکم کے مطابق مئیر لاہور نے تجاوازت ختم کرانے کے حوالے فنڈز کی کمی پر تحفظات کا اظہار کیا، ایم سی ایل کو اگر فنڈز کی کمی ہو عدالت میں درخواست دائر کرے، سکولز اور دفاتر کی بندش کے حوالے سے نوٹیفکیشن پیش کیا گیا ، تحریری حکم کے مطابق حکومت کے جاری نوٹیفکیشن پر من و عن عمل کروایا جائے۔میئر لاہور کوشہرسے تجاوزات ختم کرنے کیلئےبلا تفریق آپریشن کرنے ،ڈپٹی کمشنر  کوپولی تھین بیگز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور سیشن جج لاہور کو تجازوت  کیسز سننے کیلئےمستقل مجسٹریٹ مقرر کرنےکاحکم دیا گیا ہے

مزیدخبریں