ویب ڈیسک : لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پھر پہلے نمبر پر ،ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے جس میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 241 تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے جاری کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 235ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں موسم حشک اور ٹھنڈ میں اضافہ ہونے لگا مگرایئر کوالٹی انڈیکس میں تا حال کمی نہیں آئی،ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے جس میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 241 تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے جاری کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 235ریکارڈ کیا گیا۔ ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 123 ریکارڈ کیا گیا ۔
ڈی ایچ اے فیز5 بذریعہ موبائل وین 304 ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور 360ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ فیصل آباد میں 143 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 111 ریکارڈ کیا گیا۔ یادرہے یہ تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے۔