ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عروج آفتاب ’’گریمی ایوارڈ‘‘ کیلئے نامزد ہونیوالی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں

Pakistan joyous as singer Arooj Aftab nominated for Grammys
کیپشن: Pakistan joyous as singer Arooj Aftab nominated for Grammys
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : عروج آفتاب ’’گریمی ایوارڈ‘‘ کیلئے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔ عروج آفتاب کو’’بیسٹ نیو آرٹسٹ‘‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ فنکار برادری اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عروج کی خوب پذیرائی۔ 64 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب 31 جنوری کو ہوگی۔
 پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا گیا۔جدید صوفی اور جیز میوزک میں نام کمانے والی عروج آفتاب یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی سنگر ہیں۔ ریکارڈنگ اکیڈمی کے مطابق پاکستانی گلوکارہ کو’’بیسٹ نیو آرٹسٹ‘‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ عروج کے علاوہ دیگر نو موسیقار اور میوزک بینڈز بھی یہ ایوارڈ جیتنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
گریمی ایوارڈ کی نامزدگی ملنے پر فنکار برادری اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی گلوکارہ کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ عروج آفتاب کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔


64 ویں گریمی ایوارڈز کیلئے مجموعی طور پر86 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان سامنے آیا ہے۔ امریکی گلوکار جان بٹسٹ گیارہ نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جسٹن بیبر، دوجا کیٹ اور ایچ ای آر آٹھ کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ گریمی ایوارڈز کی تقریب 31 جنوری کومنعقد ہوگی۔