اٹلی  میں تجارتی خلاف ورزی  پر ایپل اور ایمازون کو 20 کروڑ یوروز جرمانہ

24 Nov, 2021 | 11:44 AM

 ویب ڈیسک: اٹلی  نے کاروباری معاہدے کی خلاف ورزی  پر ایپل اور ایمازون پر 20 کروڑ یوروز جرمانہ عائد کیا ہے۔

ایپل اور بیٹس کی اشیا کی ''ری سیلنگ'' کے حوالے سے یورپی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایپل کو 13 کروڑ 45 لاکھ یوروز اور ایمازون کو چھ کروڑ 87 لاکھ یوروز جرمانہ کیا گیا ہے۔

 یادرہے 2018 میں ہونے والے  ایک معاہدے کے تحت ایمازون ڈاٹ اِٹ پر '' ری سیلنگ '' نہیں کی جاسکتی ۔ اسپین اور جرمنی بھی دونوں کمپنیوں پر جرمانہ عائد کرنے کی سوچ رہے ہیں تاہم ایپل اور ایمازون کو بدترین حالات کا سامنا ہے کیونکہ ایک طرف یورپی یونین تو دوسری طرف امریکا ان کے خلاف کارروائی کرسکتاہے۔

  ناقدین کا موقف ہے کہ ایپل اور گوگل آن لائن ایپ مارکیٹ پلیس پر گرفت  ڈھیلی کریں  تاکہ ایمازون پر تھرڈ پارٹی سیلرز کی رسائی ہوسکے۔

مزیدخبریں