فیروز پور روڈ (جنید ریاض) مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے؟ نئے پاکستان میں جینا تو دشوار ہے ہی مرنا بھی مشکل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کفن کا کپڑا 1000 سے بڑھ کر 2300 روپے سے 2500 روپے تک کا ہوگیا، گورکن، قبر بنوائی تک سب مہنگا، ریٹ 15 ہزار روپے پر پہنچ گیا، مہنگا ہوگیا، قبر کا ریٹ 15ہزار پر پہنچ گیا، قبر پکی کروانے کا ریٹ بھی 10 ہزار روپے سے بڑھ کر 30 ہزار روپے ہوگیا ہے۔
گورکن بابا نذیر کا کہنا ہے کہ جگہ، مٹی، مستری، مزدور سب مہنگا ہو گیا ہے۔ پہلے 5 ہزار روپے میں بھی گھر کا خرچ چل جاتا تھا، اب دس ہزار بھی مشکل ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں ہر چیز کے ریٹ دُگنے ہوگئے ہیں۔اب ہمیں اپنے پیاروں کو دفنانے کیلئے بھی ہزاروں روپے چاہیں، مہنگائی نے مرنے کے بعد بھی پیچھا نہ چھوڑا، نئے پاکستان میں کفن دفن کے ریٹ دُگنا ہونے سے شہریوں کیلئے اپنے پیاروں کا کفن دفن کرنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔