مہنگائی نے عام آدمی کیلئےگھرکاکچن چلانا مشکل کردیا

24 Nov, 2021 | 11:21 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 : دالوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ،دال مسوراورسفیدچنوں نےٹرپل سنچری مکمل کرلی،مہنگائی نے عام آدمی کیلئےگھرکاکچن چلانا مشکل کردیا ۔

مہنگائی نے عام آدمی کیلئےگھرکاکچن چلانا مشکل کردیا ۔دال مسوراورسفیدچنوں نےٹرپل سنچری مکمل کرلی ، اوپن مارکیٹ میں دال مسوراورسفید چنےکی قیمت میں 40روپےاضافہ، دال مسور کاریٹ280روپے سے بڑھ کر320روپے کلو،سفید موٹے چنے260روپے سے بڑھ کر 300 روپے کلو ،دیسی سفید چنے180روپے سے بڑھاکر220روپے کلوکردیئے گئے۔

مہنگائی نے عام آدمی کیلئےگھرکاکچن چلانا مشکل کردیا دالوں کی قیمتوں میں اضافےسےشہری پریشان، شہریوں کاکہنا تھا کہ  حکومت اشیاءخوردونوش کی قیمتیں برقراررکھنےمیں ناکام ہوچکی ،دال غریب آدمی آسانی سےخریدسکتاتھااب وہ بھی مشکل ہوگیا۔

 دوسری جانب سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی، پیاز درجہ اول 25 سے 27 روپے فی کلومیں فروخت، پیاز درجہ دوئم 21 سے 23 روپے فی کلومیں فروخت ہورہاہے، ٹماٹر 110سے125،لہسن 165روپے کلو ، لہسن چائنہ275سے285 روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے، ادرک چائنہ 315سے325،آلو 65سے70روپےکلو ،بھنڈی125سے130روپے فی کلو ، شملہ مرچ150سے155روپے فی کلو ،کریلے80سے83،گھیاکدو60،شلجم 50سے52روپےکلو ، میتھی 40 سے 42 روپے اور شملہ مرچ 150 سے 155 روپے فی کلو میں فروخت  ہورہی ہے۔

مزیدخبریں