ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھ کمیونٹی سے متعلق  متنازعہ   پوسٹ پر کنگنا رناوت بڑی مشکل میں

FIR against Kangana Ranaut in Mumbai for ‘derogatory’ remarks against Sikhs
کیپشن: FIR against Kangana Ranaut in Mumbai for ‘derogatory’ remarks against Sikhs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ میں سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے الزام پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔  کنگنا رناوت پر جان بوجھ کر  کسانوں کے احتجاج،  'خا لستان ' تحریک  اورسکھ برادری کو 'خالصانی دہشت گرد' قراردینے  کا الزام ہے۔

پولیس حکام کے   بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف منگل کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے الزام  پر ایف آئی آر درج کرائی گئی۔  ایف آئی آر دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کی جانب سے  کھار پولیس اسٹیشن میں  درج  کرائی گئی ہے۔  پولیس کے مطابق   جو "جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی مقصد  کے تحت کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین یامذہبی جذبات کو مجروح کر  تاہے اس کیخلاف  دفعہ 295A کے تحت کارروائی  کی جاتی ہے ۔"

 پولیس کے مطابق  ممبئی میں مقیم ایک تاجر امرجیت سنگھ سندھو ،ڈی ایس جی ایم سی  کے ممبر  کی جانب سے  شکایت درج کرائی  گئی تھی ۔ انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار پر ان کی ثقافت کے خلاف توہین آمیز تبصرے کرنے کا الزام لگایا ہے۔

شکایت درج کرنے کے بعد شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے رہنما اور تنظیم کے صدر منجندر سنگھ سرسا کی قیادت میں وفد نے وزیر داخلہ ،ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور اداکارہ کیخلاف  کارروائی  کا مطالبہ کیا۔  ڈی ایس جی ایم سی کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ  کنگنا رناوت نے جان بوجھ کر  کسانوں کے احتجاج،   'خا لستان ' تحریک  اورسکھ برادری کو 'خالصانی دہشت گرد' کہاتھا۔