عمران عباس کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو سسپنس میں مبتلا کردیا

24 Nov, 2021 | 10:34 AM

Sughra Afzal

ماڈل ٹاون (زین مدنی ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی نئی انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو سسپنس میں مبتلا کردیا ۔

دنیا بھر کے خوبصورت چہروں میں شمار کیے جانے والے پاکستانی اداکار عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر لندن سے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں، انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جلد ہی ایک بڑی خبر شیئر کرنے کے لیے پرجوش ہیں، بس کچھ دن انتظار کریں اور انہیں فالو کرتے رہیں, اداکار کی اس پوسٹ نے ان کے مداحوں کو سسپنس میں مبتلا کردیا ہے کہ آخر کون سی بڑی خبر ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں