ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی

24 Nov, 2020 | 11:43 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روستر میں ترمیم کردی گئی, چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان 25 اور 26 نومبر کو ہائی کورٹ ملتان بنچ,27 نومبر سے پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد 17 واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کیاگیا۔ ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن جبکہ 26 سنگل بنچ سماعت کریں گے .جسٹس محمد انوار الحق ہنوں صرف 27 نومبر کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے.

پرنسپل سیٹ پر جسٹس محمد امیربھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید ،  جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود ، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم،  جسٹس صداقت علی خان شامل ہیں۔

جسٹس شمس محمود مرزا، اسجد جاوید گھرال، جسٹس شہرام سرور چویدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی،جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن، سمیت دیگر ججز پرنسپل سیٹ ہر سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں