ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان کب پہنچے گی؟

بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان کب پہنچے گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) بیگم شمیم اختر کی میت کوبروز جمعہ لندن سے لاہور کے لیے روانہ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق خاندانی نمائندے کی جانب سے بتایا گیا کہ بیگم شمیم اختر کی میت جمعہ کو بذریعہ برٹش ایئرویز  لندن سے  پاکستان روانہ کی جائے گی۔ برٹش ایئر کی پرواز بی اے 259 ہفتہ کی صبح6بجکر 45منٹ پرلاہورپہنچے گی۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز    پیرول پر رہائی کا معاملہ. رہائی تب دی جائے گئی جب میت کی واپسی کی کنفرمیشن ہوگی اور  میت کے پاکستان پہنچنے سے  قبل ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی کو پیرول پر رہاکیاجائے گاشہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی ن لیگ کی درخواست کے عین مطابق نہیں ملے گی مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت پہنچنے سے قبل ہی میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پرول پر رہائی دی جائے گی۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer