روس نے سستی ترین کورونا ویکسین متعارف کرادی

24 Nov, 2020 | 10:01 PM

Malik Sultan Awan

(ویب ڈیسک) روس کی سستی کرونا ویکسین بھی سامنے آگئی، سپوتنک فائیو ویکسین 95 فیصد تک موثر ثابت ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں دس ڈالرسے کم قیمت پردستیاب ہوگی جبکہ روسیوں کوویکسین مفت ملے گی۔

روسی وزارت صحت اورویکسین بنانے والی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپوتنک فائیو کرونا ویکسین دوسرے مراحل کے تجربات میں 95 فیصد تک موثر ثابت ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق پہلی ڈوز لگانے کے 28 روزبعد 91.4 فیصدموثر نتائج سامنے آئے جبکہ دوسری ڈوز کے ایک ہفتے بعدکے نتائج میں ویکسین 95 فیصدسے زیادہ موثر ثابت ہوئی۔پہلی ڈوز22ہزارجبکہ دوسری ڈوز19ہزارافرادکولگائی گئی۔
کمپنی کے مطابق ان کی ویکسین کو دوسے آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت میں اسٹورکیاجاسکتاہے۔ ویکسین روسیوں کوتومفت ملے گی جبکہ عالمی مارکیٹ میں اس کی ایک ڈوزکی قیمت دس ڈالر سے کم ہی ہوگی، ماسکو اگلے برس تک ایک ارب ڈوز بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزیدخبریں