ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوبز کی ایک اور جوڑی نے راہیں جدا کرلیں

شوبز کی ایک اور جوڑی نے راہیں جدا کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان شوبز  کی سب سے پسندیدہ جوڑی نے بھی راہیں جدا کرنے کی ٹھان لی ، ٖفرحان سعید اور اروا ہوکین نے علیحدگی اختیار کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر فرحان سعید اور اروا ہوکین کی علیحدگی کی بہت سی خبریں گردش کر رہی ہیں جس کے باعث دونوں کے مداح پریشانی میں مبتلا ہیں، لیکن تاحال فرحان سعید اور اروا ہوکین کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ، علیحدگی کی وجہ ابھی تک سامنے نہ آسکی لیکن ذرائع کا کہناہے کہ دونوں کے مابین علیحدگی باہمی رضامندی سے اختیار کی گئی ہے ۔

دونوں نے علیحدگی کی وجہ کو باہمی طور پر قبول کیا جبکہ کوئی خاص وجہ اب تک منظرعام پر نہ آسکی۔

یاد رہےدونوں اداکار پچھلے تین سالوں سے ازدواجی رشتے میں منسلک تھے جن کی جوڑی کے چرچے ہمیشہ سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملتے تھے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer