شہرکی سب سے بڑی فرنیچر مارکیٹ ویران

24 Nov, 2020 | 07:54 PM

Azhar Thiraj

(خان شہزاد) شادیوں کا سیزن عروج پرمگر بند روڈ پر واقع شہرکی سب سے بڑی فرنیچر مارکیٹ ویران ہے، فوم اور دیگر مٹیریل مہنگا ہونے کے باعث فرنیچرکی قیمتوں میں 10 فیصد مزید اضافہ ہوگیا۔ مارکیٹ میں فرنیچرکی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں.

تفصیلات کے مطابق شہر میں شادیوں کا سیزن عروج پرہے مگر شہرکی سب سے بڑی فرنیچر مارکیٹ بند روڈ گاہکوں سے خالی ہے۔ پررونق مارکیٹ کی چہل پہل کو بھی مہنگائی نے نگل لیا۔ صدر فرنیچر مارکیٹ بند روڈ ریاض مغل نے کہا کہ ہارڈ ویئر،بورڈ، شیڈز، لکڑی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث فرینچرسیٹ کی قیمتیں 10فیصد بڑھ گئیں۔ صدر ملک ریاض نے بتایا کہ ایک بیڈسیٹ کی قیمت 10 سے 15 ہزار بڑھی ہے۔قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہرکی سب سے بڑی فرنیچرمارکیٹ کی رونقیں مانند کردی ہیں۔ شادیوں کا سیزن عروج پر ہے مگرمہنگائی کے باعث گاہک نہ ہونے کے برابرہیں۔

مزیدخبریں