کورونا کے باعث چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

24 Nov, 2020 | 06:14 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کورونا کے باعث چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ووکیشنل اداروں کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے، ٹیوشن سنٹر،اکیڈمیز اورمدارس 26دسمبر تک مکمل بند رہیں گے۔
این سی او سی کی روشنی میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے کورونا کے باعث چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ووکیشنل اداروں کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے، ٹیوشن سنٹر،اکیڈمیز اور مدارس مکمل بند رہیں گے۔ کورونا کے باعث تعلیمی اداروں میں 26 نومبر سے 24 دسمبر تک چھٹیاں دی گئی ہیں۔

چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کا اطلاق جمعرات سے ہوگا۔موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے الگ سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10 جنوری تک دی جائیں گی۔ چھٹیوں میں آن لائن کلاسز کے حوالےسے باقاعدہ ہدایات محکمہ کی جانب سے اساتذہ کو الگ سے جاری کی جائیں گی۔

دوسری جانب محکمہ خصوصی تعلیم نے بھی 24 دسمبر تک چھٹیوں کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔نوٹفیکیشن ڈائریکٹر جنرل اسپشل ایجوکیشن پرویز اقبال بٹ نے جاری کیا۔خصوصی تعلیمی اداروں میں نان ٹیچنگ سٹاف چوکیدار، سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی پر حاضر رہے گے۔ٹیچنگ سٹاف ہفتے میں دو روز آئے گا،پچاس فیصد پیر کے روز اور پچاس فیصد جمعرات کے روز آئیں گے ۔ٹریننگ کالجز میں اساتذہ کی آن لائن تربیت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

مزیدخبریں