شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی ، فیصلہ ہوگیا

24 Nov, 2020 | 06:01 PM

Azhar Thiraj

(راؤ دلشاد) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا معاملہ شمیم بیگم مرحومہ کی میت کی واپسی سے مشروط کردی گئی، میت کی واپسی کی کنفرمیشن پر ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی کیسے ممکن ہو گی. میت کی واپسی کی کنفرمیشن سے قبل ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی کو پیرول پر رہاکیاجائے گاشہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی ن لیگ کی درخواست کے عین مطابق نہیں ملے گی مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت پہنچنے سے قبل ہی میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پرول پر رہائی دی جائے گی برٹش ایر ویز

کے ذریعے مرحومہ بیگم شمیم اخترکی میت کو لانے کی تیاریاں مکمل کی گئیں۔

مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت بدھ کی رات یا پھرجمعرات کو بھینجے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں میت کی وطن واپسی کےلیےفلائٹ کے لئے ڈاکیومینٹس مکمل کر کے جمع کروا دیئےپلان کے مطابق مرحومہ بیگم شمیم اختر کے بیٹے میاں محمد شہباز شریف ائیر پورٹ سے میت وصول کریں گےپلان کے مطابق ائیرپورٹ پر مریم نواز ، حمزہ شہباز سمیت دوسرے قائدین بھی ہمراہ موجود ہوں گےائیرپورٹ سے مرحومہ کی میت کو براہ راستہ رنگ روڈ جاتی امراء لایا جائے گا۔

مزیدخبریں