(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سی پیک اتھارٹی کے چیرمین لیفیننٹ جنرل رئیاٹرڈ عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات، لاہور میں لاہور میں چائنہ سینٹر / سی پیک ٹاور بنانے کا فصیلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جبکہ اس موقع پرلاہور میں چائنہ سینٹر / سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ سیڈ ڈویلپمنٹ اور زرعی شعبہ سے متعلقہ ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے مربوط اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar سے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) November 24, 2020
▪︎پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال
▪︎ لاہور میں چائنہ سینٹر / سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق pic.twitter.com/FoXS5z66Q8
وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ سیڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر زرعی تحقیقاتی مقاصد کیلئے 13 ہزار ایکڑ اراضی استعمال کی جائے گی۔ چائنہ سینٹر / سی پیک ٹاور میں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کیلئے انفارمیشن ڈیسک بنائے جائیں گے۔
پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو چینی انڈسٹریز سے متعلق معلومات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی انہوں نے کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انڈسٹری لگانے میں ہر ممکن معاونت کریں گے۔ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاروں کو تحفظ، سہولتیں اور رعائتیں فراہم کی جائیں گی۔ صنعتی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط اور ٹرانسپیرنسی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ صنعتی ترقی کیلئے رہنما اصولوں پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں۔صنعتی ترقی کیلئے ریگولیشن کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ سی پیک سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا گیاہے زرعی شعبے میں گروتھ کے بے پناہ مواقع ہیں۔ زرعی شعبے میں چین کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کریں گے۔سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی۔
چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان عاطف بخاری اور سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ بھی اس موقع پر موجود تھیں
صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.