ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سالہ لڑکی کے ٹک ٹاک پر 10 کروڑ فالوورز, کس ملک سے تعلق؟

16 سالہ لڑکی کے ٹک ٹاک پر 10 کروڑ فالوورز, کس ملک سے تعلق؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ٹک ٹاک پر راج کرنے والی 16سالہ لڑکی نے سوشل میڈیا صارفین کوورطہ حیرت میں ڈالادیا، پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں جبکہ ماڈل ومیزبان کنول آفتاب بھی  ایک لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے کی لسٹ میں شامل ہوچکی ہیں مگر 16 سالہ لڑکی نے ان سب کو پیچھے چھوڑدیا۔نہ ہزار اور نہ لاکھوں بلکہ کے کروڑوں فالوورز رکھنے کا بڑا اعزاز حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا سوشل میڈیا کا استعمال کافی حد تک بڑھ چکا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی دیگر متعدد ایپس متعارف کرائی جاچکی ہے مگر صارفین زیادر ٹک ٹاک، واٹس ایپ ، فیس بک، زوم، انسٹاگرام کوزیادہ استعمال کرتے نظر آتے ہیں، اپنے فالوورز بڑھانے کے لئے صارفین مختلف تصاویر اور ویڈیو شیئر کررہے ہیں،مقابلے کی اس دوڑ میں پاکستان کی ماڈل ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا پاکستان میں نمبرون پر ہے جن کے فالوورز کی تعداد10 ملین سے زیادہ ہے۔

ماڈل ومیزبان کنول آفتاب بھی ٹک ٹاک پر متحرک نظرآتی ہیں پاکستان میں جنت مرزا کے بعد ان کا نمبر آتا ہے جن کے فالوورز بھی 10 ملین سے زیادہ ہیں، ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے نوجوان نسل کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے، دنیا بھر میں مقبول ترین چین کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 16 سالہ امریکی صارف چارلی ڈی امیلو نے 10 کروڑ فالوورز رکھنے کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

کم عمر میں ہی اتنی تعداد میں فالوورز رکھنے والی 16 سالہ چارلی ٹک ٹاک صارفین کو حیرت زدہ کردیا، اور وہ اس ایپ پرحقیقی معنوں میں راج کررہی ہیں، علاوہ ازیں 16 سالہ امریکی صارف چارلی ڈی امیلو نے ول اسمتھ سے دو گنا زیادہ، دی راک سے 3 گنا زیادہ، سیلینا گومز سے 4 گنا زیادہ اور کائلی جینر سے 5 گنا زیادہ ہیں۔

چین کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر چارلی ڈی امیلو نے 2019 میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا تھ اور  جلد ہی اس ایپ کی مقبول ترین صارف بن چکی ہیں۔ چارلی کا حوالے سے کہناتھا کہ ’اچانک شہرت مل جانا بہت عجیب بھی لگتا ہے اور خوشی بھی ہوتی ہے۔ پہلے میں باہر نکلتی تھی تو کوئی مجھے نوٹس نہیں کرتا تھا لیکن اب ہر نظر میری طرف ہوتی ہے۔پہلے تو یہ مجھے بالکل ہی عجیب لگتا تھا لیکن اب میں لوگوں کی اس توجہ کی عادی ہوتی جا رہی ہوں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer