ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی دوسری وباء، ریلوے سٹیشن پر انسداد کورونا انتظامات شروع

کورونا کی دوسری وباء، ریلوے سٹیشن پر انسداد کورونا انتظامات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: کورونا وائرس کی دوسری وباء، ملک کے سب سے بڑے ریلوے سٹیشن پر انسداد کورونا انتظامات شروع، ریلوے سٹیشن کے مین پورچ، پلیٹ فارم اور پٹریوں کو جراثیم کش پانی سے دھونے کا کام جاری، ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے جراثیم کش اسپرے اور فیس ماسک کی استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کی دوسری وباءکی روک تھام کے لیے ریلوے سٹیشن پر انسداد کرونا انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں،  ریلوے سٹیشن کے مین پورچ، پلیٹ فارم اور پٹریوں کو جراثیم کش پانی سے دھویا گیا ہے، ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار کی ہدایت پر ریلوے فائر بریگیڈ عملے کی جانب سے ریلوے سٹیشن کو جراثیم کش پانی سے دھویا گیا ہے۔

ڈی ایم او ڈاکٹر ذوالفقار کے مطابق جراثیم کش اسپرے اور فیس ماسک کی استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،لاہور ریلوے سٹیشن پر روزانہ 25 ہزار سے زائد افراد سفر کرتے ہیں، ریلوے سٹیشن پر انسداد کورونا اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، فیس ماسک استعمال نہ کرنے والے مسافروں کو  500روپے فی کس جرمانہ عائد کیاجائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer