علی اکبر: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی اور شریف خاندان نے فیصلہ کیاہے کہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے کیونکہ اس وقت ملک میں ظالم و فاشسٹ حکمران کی حکومت ہے، شہبازشریف کو تاحال پیرول پر رہا نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے، مذاکرات حکومت کے بجائے عوام سے ہوں گے ریفرنڈم ہی حکومت کے گھر جانے کا باعث بنے گا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب حکومت پر خوب گرجیں، ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو پابند سلاسل رکھاہواہے دو دن ہو گئے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو رہا نہ کیاگیا موجودہ حکومت نالائق اور چور ہے ہر شعبے کا دیوالیہ نکالا جارہاہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خان کا بیانیہ معیشت بحال ہو رہی جھوٹ ہے، شہبازشریف کی والدہ کی وفات ہوگئی لیکن رہا نہیں کیاجارہ ان کا کاکہناتھاکہ ملک کا وزیر اعظم کہتاکہ پی ڈی ایم جلسوں سے لاک ڈاؤن کروں گا تو معیشت ختم ہوجائے گی، حالیہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ عمران خان اور حکومت کےلئے فرد جرم ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس ملک کی معیشت تباہ عوام بے روزگار ہوگیے فائدہ صرف بنی گالہ کے چند ای ٹی ایم کو ہوا جن کے اکائونٹس کھل گئے وہ اربوں روپے کما رہے ہیں ترجمان مسلم لیگ ن نےکہاکہ کرونا پر ملک کی ٹیسٹنگ صفر ہے مریض مشکلات میں مبتلا ہیں ہی پی ڈی ایم میں تمام جماعتوں شامل ہیں اور معاملات باہمی مشاورت سے تحت ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چارٹر آف پاکستان ملکی آئین و قانون کے تحت بنارہے ہیں جس میں انسانی حقوق، جمہوریت اور جمہوری اصول شامل ہوں گے۔