(عمران یونس) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 26 نومبر سے تمام شیڈول امتحانات بی اے، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ،بی ایڈ، ایم ایڈ،ایم اے، ایم ایس سی امتحانات ملتوی کر دیئے گئے،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پیش نظر حکومتی احکامات پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 نومبر سے تمام شیڈول امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں ۔ بی اے ۔ ایسوسی ایٹ ڈگری ۔ بی ایس پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کے امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں ۔ بی ایڈ ایم ایڈ ۔ایم اے ایم ایس ای کے بھی امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ بیرون ملک کے طلبہ جو آن لائن امتحانات میں شرکت کررہے تھے ان کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا،وفاقی وزیر تعلیم کا کہناتھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھیں جائیں گے اور 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جس کےبعد 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولیں گے۔
صوبائی وزیرتعلیم داکٹر مراد راس کا کہناتھا کہ 25دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے جائیں گے۔تعلیمی اداروں کے بارے فیصلہ کیا گیا کہ 26نومبر سے24دسمبر تک بندہوں گے۔