ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ان ڈور شادیوں پر پابندی، میرج ہالز مالکان نے متبادل انتظامات شروع کردیئے

ان ڈور شادیوں پر پابندی، میرج ہالز مالکان نے متبادل انتظامات شروع کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: ان ڈور شادیوں پر پابندی کے بعد میرج ہالز مالکان نے متبادل انتظامات شروع کردیئے، اوپن ایریاز میں شادیاں کرانے  کے لئےٹف ٹائلنگ، قناتیں،کنوپی لگانے کاسلسلہ جاری، میرج ہالز مالکان  نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ شادی ایونٹس شیڈول کے مطابق ہوں لاہوریے پریشان نہ ہوں۔


 تفصیلات کے مطابق    پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے ان ڈور شادیوں پر پابندی کے بعد میرج ہالز مالکان کی جانب سے متبادل انتظامات کیے جارہے ہیں، میرج ہالز مالکان نے اوپن ایریا میں ٹینٹ،قناتیں اور ٹف ٹائلز لگوانی شروع کردی ہیں، میرج ہالز مالکان کہتے ہیں کہ اوپن ایریا میں حکومتی ایس اوپیز کے مطابق ہی قناتیں اور کنوپیاں لگائیں گے اور ٹینٹ کنوپی کے مابین دو سے تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا تاکہ ہوا کے اخراج ممکن بنایا جاسکے۔

بعض مقامات پر اوپن ایریاز میں دیواریں عارضی واش رومز بنائے جارہے ہیں تاکہ شادیوں کے فنکشنز میں آنیوالے شہریوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Shazia Bashir

Content Writer