ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن نے طلبا کیلئے نئی شرط رکھی دی

سکول ایجوکیشن نے طلبا کیلئے نئی شرط رکھی دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نرسری تا پنچم ہوم ورک جاری کردیا، ہوم ورک مکمل کرنے والے طلباء ہی اگلی جماعت میں پرموٹ کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ہوم ورک کی بنیاد میں طلباء کو اگلی جماعت میں پرموٹ کیے جانے کامعاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نرسری تا پنچم ہوم ورک جاری کردیا۔ ہوم ورک مکمل کرنے والے طلباء ہی اگلی جماعت میں جائیں گے۔پچاس فیصد نمبر ہوم ورک اور باقی پچاس فیصد کارکردگی کی بنیاد پر طلباء کو پرموٹ کیا جائے گا۔پہلی سے آٹھویں جماعت کا تعلیمی سیشن مارچ میں ختم ہوگا جبکہ نہم سے بارہویں جماعت کے امتحانات مئی ،جون میں ہونگے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق تمام طلباء کے لئےمارچ سے قبل ہوم ورک مکمل کرنا لازمی ہوگا بصورت دیگر بچوں کو فیل کردیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایلمنٹری کلاسسز کا ہوم ورک بھی ایک سے دو روز میں جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا،وفاقی وزیر تعلیم کا کہناتھا کہ  26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھیں جائیں گے اور 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جس کےبعد 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولیں  گے۔

صوبائی وزیرتعلیم داکٹر مراد راس کا کہناتھا کہ  25دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے جائیں گے۔تعلیمی اداروں کے بارے فیصلہ کیا گیا کہ  26نومبر سے24دسمبر تک بندہوں گے۔

ان کا کہناتھا کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات ملتوی کردیے گئے،  پہلی سے 8جماعت تک سیشن مارچ میں ختم ہوگا،10جنوری تک چھٹیوں کی سفارش سی گئی،نہم ،دہم، گیارہویں اور بارہویں کے امتحان مئی یاجون میں ہونگے۔ٹریننگ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کھلے رہیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer