وینا ملک کی سابقہ شوہر کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست جمع

24 Nov, 2020 | 12:05 AM

Malik Sultan Awan

ڈیفنس (زین مدنی)اداکارہ وینا ملک نے اپنے سابقہ شوہر اسد خٹک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں وینا ملک نے دعوی کیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم نے میرا کیس رجسٹر کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے، میری کردار کشی، بلیک میلنگ اور جھوٹے الزامات کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

دوسری جانب وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد خٹک نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج ہونے والے کیس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو میں نے بھی ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خط میں اپنے بچوں کے پاکستانی پاسپورٹس کی انکوائری کی اپیل کی تھی۔ اسد خٹک کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے خط میں بتایا تھا کہ میرے بچوں کو دبئی سے اغوا کیا گیا ہے، مجھے میرے خط کا جواب نہیں ملا۔

مزیدخبریں