ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گستاخانہ واقعہ کیخلاف مختلف مکاتب فکر کے علماء میدان میں آگئے

گستاخانہ واقعہ کیخلاف مختلف مکاتب فکر کے علماء میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف مختلف مکاتب فکر کے علماء میدان میں آگئے، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کہتے ہیں کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

لاہور پریس کلب میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی، پادری شاہد معراج، فادر جیمزچنن، سردار بشن سنگھ سمیت مختلف مسالک کے علماء اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ ناروے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مختلف مذاہب کے احترام کے لیے موثر قانون سازی کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر خارجہ پاکستان کا واقعے پر ردعمل قابل تحسین ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کا کہنا تھا کہ ناروے کی حکومت اس طرز کی سوچ رکھنے والوں کا محاسبہ کرے، آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی مذہب کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔

علمائےکرام نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ آسمانی کتابوں، انبیاء کرام اور مقدس ہستیوں کے احترام کے لیے فوری قانون سازی کریں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں۔