بلدیاتی انتخابات کا محاذ گرم کرنے کی تیاریاں

24 Nov, 2019 | 06:17 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے وزیراعلی کو پنجاب کو تیاریوں سے آگاہ کردیا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون کی جانب سے وزیراعلیٰ کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مراحلہ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جس میں وزیر قانون کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ ملتے ہی الیکشن کا انعقاد کروایا جاسکتا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے محمد بشارت راجہ کو پنجاب حکومت کی تیاریوں اور دیگر معاملات پر اتحادیوں سے مشاورت کرنے اور انہیں اعتماد میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں