ٹماٹر کی پرواز کا سلسلہ تھم نہ سکا

24 Nov, 2019 | 05:50 PM

Arslan Sheikh

( فاران یامین ) اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 350 سے 400 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے جبکہ سرکاری نرخ نامہ میں 20 روپے اضافے کے بعد ٹماٹر کی قیمت 210 ہو گئی۔

لال لال ٹماٹروں نے خریداروں کے کان لال کر دیئے۔ سرکاری نرخ نامے میں بھی ٹماٹروں کی ڈبل سنچری مکمل ہو گئی، 20 روپے اضافہ کے ساتھ 210 روپے ریٹ مقرر کیا گیا جبکہ ٹاؤن شپ سبزی مارکیٹ میں ٹماٹر 350 سے 400 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے۔

مارکیٹ میں پیاز 80، لہسن 248، ادرک 290، سبز مرچ 175، شملہ مرچ 220، بھنڈی 85 اور مٹر 100 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہیں۔

مزیدخبریں