وزیر اطلاعات کی لیگی قیادت پر لفظی گولہ باری

24 Nov, 2019 | 05:19 PM

Arslan Sheikh

( وقار گھمن ) ایئر ایمبولینس پر بیرون ملک علاج کیلئے جانے والے ہسپتال کی بجائے اپنے محل میں شفٹ ہو گئے، طبیعت خراب پر دن رات پریس کانفرنس کرنے والے ذاتی معالج سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی خاموش ہیں، میاں اسلم اقبال نے نواں کوٹ اور سوڈیوال میں ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی قیادت پر خوب لفظی گولہ باری کی۔

نواں کوٹ، سوڈیوال اور جعفریہ کالونی میں وزیراطلاعات و نشریات میاں اسلم اقبال اور سابق گورنرمیاں اظہر نے سیوریج سسٹم اور واٹرسپلائی کی سکیموں کا افتتاح کیا۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف بیرون ملک ایئر ایمبولینس پر گئے اور ہسپتال ایمرجنسی کی بجائے سیدھا اپنے محل میں شفٹ ہوگئے۔ عدالتی فیصلے اور رحم دلی کی بنا پر بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی۔ انصاف کی بروقت فراہمی کیلئےعدالتوں کو وسائل فراہم کرینگے۔

سابق گورنر میاں اظہر کا کہنا تھا کہ وہ اہل علاقہ کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز اور ارشاد ڈوگر سمیت علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں