وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام

24 Nov, 2019 | 01:16 PM

Sughra Afzal

 (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر 32 ماڈل بازاروں کے بعد صوبے کے مختلف شہروں کی 31 سبزی منڈیوں میں بھی کسان پلیٹ فارم قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کرتی رہے گی، کسان پلیٹ فارم کے قیام سے عوام کو ریلیف ملے گا، کسان پلیٹ فارم پر کاشتکار اپنی اجناس براہ راست فروخت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو منڈیوں میں اپنی اجناس براہ راست فروخت کرنے کیلئے مفت جگہ دی گئی، لاہور کی 4 سبزی منڈیوں بادامی باغ، سنگھ پورہ، ملتان روڈ اور کاہنہ کاچھہ میں کسان پلیٹ فارم قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم ہماری حکومت کا ایسا اقدام ہے جس سے عوام کو سستے داموں سبزیاں مل رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے، سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں