پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹر میں تصادم کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

24 Nov, 2019 | 11:56 AM

Shazia Bashir

وقاص احمد: گزشتہ روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا اور ڈاکٹرز کے مابین ہونے والے جھگڑے کی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔ او پی ڈی میدان جنگ کا منظر پیش کر تی رہی جبکہ جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور لاتوں کاآزادنہ استعمال کیا گیا

تفصیلات کے مطابق پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹر میں تصادم کی موبائل فوٹیج منظر عام پر آگئی، سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اورلاتوں خوب استعمال کیا گیا۔

او پی ڈی میں لڑائی جھگڑے سےدیگر مریضوں کے لواحقین خوف زدہ ہوتے رہے، گزشتہ روز ہونے والے تصادم کا مقدمہ وکلا کی مدعیت میں ڈاکٹر کےخلاف درج کیا گیا ہے۔جبکہ ڈاکٹر کیطرف سے وکلا کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست بھی تھانہ شادمان میں دی گئی ہے۔

      

مزیدخبریں