موٹاپے کے شکار 300 کلو وزنی شخص کی کامیاب سرجری

24 Nov, 2019 | 11:29 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (بسام سلطان) موٹاپے کا شکار300 کلو وزن والے 39 سالہ محمد طارق کی کامیاب سرجری، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مریض کا وزن آہستہ آہستہ کم ہو کر 80 کلو تک رہ جائےگا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان موٹاپے میں 30 ویں نمبر سے آٹھویں نمبر پر آچکا ہے، محمد طارق کا آپریشن کے دوسرے روزہی چلنا شروع ہوگیا، ڈاکٹرمعاذالحسن کا کہنا تھا کہ طارق نواب شاہ سندھ سے آیا تھا، جس کو ابتدائی طور پر کئی ماہ تک پروٹین ڈائیٹ کا استعمال کروا کر30  کلو وزن کم کیا گیا، اب کامیاب آپریشن کے بعد آہستہ آہستہ وزن کم ہوکر80 کلو تک آجائے گا۔

اس موقع پر محمد طارق نے خوشی کا اظہار اور ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا، محمد طارق کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنے کے بعد شادی کو ترجیح دوں گا، موٹاپے کی وجہ لاپرواہی اور بد پرہیزی ہے

مزیدخبریں