لاہور کو سرسبز و شاداب بنانے کا فیصلہ

24 Nov, 2019 | 11:00 AM

Sughra Afzal

 (درنایاب) پی ایچ اے اور ایل ڈی اے  نے ملکر شہر کو سرسبز و شاداب بنانے ، شاہدرہ موڑ پر فلائی اوور  بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ عمران سے ملاقات کی،  جس میں دونوں رہنماﺅں نے کلین اینڈ گرین مہم میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر شہر کی زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنانے اور شاہدرہ میں ڈویلپمنٹ کے پانچ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایل ڈی اے اور پی ایچ اے میں رابطوں کو مزید موثر بنا کر شہر کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں