لارڈ میئر لاہور کا قبضہ مافیا سے واگزار کرائے گئے پلاٹس کا دورہ

24 Nov, 2018 | 09:11 PM

Arslan Sheikh

دلشاد حسین: لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا اندرون شہر میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائے گئے پلاٹس کا دورہ، واگزار کرائے گئے پلاٹس پر فوری چار دیواری کے احکامات دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے لوہاری، شاہ عالم مارکیٹ اور رنگ محل کی واگزار کرائی گئے پلاٹس کا دورہ کیا۔ لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے واگزار کرائی گئی اراضی پر فوری چار دیواری کا حکم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا سے واگزار کرائے گئے پلاٹس پر دوبارہ کسی کو پنجے جمانے نہ دیئے جائیں جب کہ مجوزہ پلاٹس کو عوامی فلاح کے لیے استعمال لانے کی منصوبہ بندی کی جائے۔

اس موقع پر میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن زبیر وٹو، شیخ طاہر،علی اعجاز سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں