ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاکی ورلڈ کپ، جیت کا عزم لیےقومی ہاکی ٹیم بھارت روانہ

ہاکی ورلڈ کپ، جیت کا عزم لیےقومی ہاکی ٹیم بھارت روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ندیم خالد: پاکستانی ہاکی ٹیم جیت کا عزم لیے ہاکی اسٹیڈیم سے واہگہ بارڈر کیلئے روانہ، پاکستانی ٹیم امرتسر سے بذریعہ پرواز بھو بنسوار جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم رضوان سینئر کی قیادت میں ہاکی اسٹیڈیم سے واہگہ بارڈر کے لیے روانہ ہوگئی، ٹیم مینیجر حسن سردار نے میڈیا کو بتایا کہ 8 سال بعد پاکستان کا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا خوش آئند ہے، دعاگو ہیں کہ ہاکی ٹیم بھارت میں فتح کا پرچم بلند کرے۔

ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے بتایا کہ کوشش ہے ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں، اس بار بہت محتاط ہوکر کھیلیں گے اور جیت ہمارا مقدر بنے گی۔ ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے قوم کو جیت کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ ہے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے قومی ٹیم پول میں 3 میچ کھیلے گی، پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلا جائے، دوسرا اور تیسرا میچ ہالینڈ اور ملائیشیا کے ساتھ کھیلے گی، تاہم پاکستانی ٹیم پول میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کوئی میچ نہیں کھیل پائے گی۔