ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال میں امراض معدہ کے عالمی دن پر آگاہی واک کا اہتمام

سروسز ہسپتال میں امراض معدہ کے عالمی دن پر آگاہی واک کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فخرامام: سروسز انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں معدے کی بیماریوں کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، واک میں شعبہ معدہ کے ڈاکٹرز اور طالب علموں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق واک میں شعبہ معدہ کے سربراہ پروفیسر گیسٹروانٹرولوجی ڈاکٹر عارف ندیم ، پروفیسر اینڈوکائنولوجی ڈاکٹر ساجد نثار، پرنسپل سرجن ڈاکٹرعیاس محمود، پروفیسرڈاکٹرغزالہ، پروفیسر محمد عمران، سینئر رجسٹرار ڈاکٹر عاطف مجید سمیت ڈاکٹرز اور طالب علموں نے شرکت کی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ معدے میں تزابیت کے مسائل بڑی تیزی سےعام ہو رہے ہیں، جس کی بڑی وجہ تیز مصالحہ جات کا استعمال، تلی ہوئی اشیاء اور فاسٹ فوڈ سمیت دیگر بازاری کھانے ہیں۔

ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ متوازن عذا، کھانے میں احتیاط اور مستند ڈاکٹر کے علاج سے معدے کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے،  اس موقع پر ایم ایس سروسز ہسپتال بھی موجود تھے۔ واک سروسز انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز سے شروع ہو کر او بی ڈی پر اختتام پزیر ہوئی۔