ایل ڈی اے میں افسران کے تقررو تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

24 Nov, 2018 | 06:17 PM

Shazia Bashir

درنایاب: ڈی جی ایل ڈی اے نے رانا ٹکا خان کو ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ تعینات کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق: رانا ٹکا خان گریڈ انیس کے ریگولر ایل ڈی اے کے افسر ہیں، ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔  جبکہ ایل ڈی اے میں تین افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لا اختر رسول کو سپریم کورٹ اینڈ ہائی کورٹ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا علی عثمان کو ایڈمنسٹریشن میں تعینات کردیا گیا جبکہ فارقلیط میر کو ڈائریکٹر ریکارڈ شفٹنگ کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خادم حسین کو ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ کے آفس میں تعینات کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں