وزیراعظم کا بے گھر ، بے آسرا افراد کیلئے احسن اقدام

24 Nov, 2018 | 03:13 PM

Sughra Afzal

(شہزاد خان) وزیراعظم عمران خان نےسردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بےگھر، بے آسرا افراد کیلئے عارضی ٹینٹس لگوانے اور کھانا مہیا کرنے کی ہدایات کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کیجانب سے ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مستقل پناہ گاہوں کی تعمیر تک بے گھر افرادکیلئے عارضی ٹینٹ لگانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اس لئے فٹ پاتھ، سڑکوں پر سونے والے افراد کو عارضی ٹینٹس میں رکھا جائے اورانھیں کھانا بھی فراہم کیا جائے۔ پشاور اور کراچی میں بھی پناہ گاہوں کی تعمیر کیلئے جگہ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

 شہریوں کیجانب سے بے گھر افراد کیلئے عارضی ٹینٹس قائم کروانے کے اقدام کوخوب سراہا جارہا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اس اقدام کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔

مزیدخبریں