چینی قونصل خانے پر حملہ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

24 Nov, 2018 | 02:42 PM

Sughra Afzal

 (قذافی بٹ)کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردی کے حملے کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قرار داد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فورسز نے چینی قونصل خانے پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا کر عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ قونصل خانے پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کو ملکی سالمیت پر حملہ سمجھتے ہیں، حملہ پاک چین دوستی میں نقب لگانے اور پاکستان کے دشمنوں کو تقویت پہنچانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چائینیز قونصل خانے پر دہشت گردی کا حملہ کرنے والی کالعدم تنظیم کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے دو ٹوک اور حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے اور پاکستان کو محفوظ بنایا جائے۔

مزیدخبریں