تبدیلی سرکار کو آیا پولیس کی تبدیلی کا خیال، کمیٹی بنا دی

24 Nov, 2018 | 11:23 AM

Sughra Afzal
Read more!

(علی ساہی ) پنجاب حکومت کا پولیس کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ، ریفارمز کے حوالے سے 7 رکنی نئی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

تحریک انصاف نےپولیس میں اصلاحات کرنے کی ایک مرتبہ پھر ٹھان لی ہے۔ انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی اورپولیس اصلاحات کےلیے 7 رکنی نئی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، ریفارمز کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کریں گے۔ کمیٹی میں آئی جی پنجاب، علی مرتضیٰ، سابق آئی جی پنجاب میجر (ر) ضیاءالحسن، سابق سول سرونٹ سلمان غنی، سابق اسسٹنٹ کمشنر لندن میک چشتی اور سابق برطانوی پولیس افسر کو بھی شامل کیا گیا۔

برطانوی پولیس افسر پنجاب پولیس کے موجودہ وسابقہ افسران کو بتائیں گے کہ پولیس میں کیا اصلاحات لائی جائیں۔ کمیٹی ایک ماہ میں وزیراعلیٰ کواصلاحات کا مسودہ تیار کر کے پیش کرے گی جبکہ حتمی مسودہ کیبنٹ کی میٹنگ سے پہلے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں