سعید احمد سعید: لاہور ائیرپورٹ پر کراچی کے لئے ٹیک آف کرنے والے جہاز کو ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ طیارہ اور مسافر ہنگامی لینڈنگ کے دوران محفوظ رہے۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن فلائی جناح کی پرواز 843 نے آڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ یہ فلائٹ لاہور سے نکل کر ساہیوال کے قریب پہنچی تو کیپٹن کو ٹیکنیکل خرابی کا پتہ چلا۔ کیپٹن نے آگے بڑھنے کی بجائے فوراً لاہور ائیرپورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کو لاہور واپس لا کر ہنگامی لینڈنگ کی اجاازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر طیارے نے لاہور ائیرپورٹ پر ٹیکنکل لینڈنگ کی۔ کپتان نے طیارے کو بحفاظت واپس لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا ۔
طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کے لئے انجینئر طلب کئے گئے اور اس میں سوار مسافروں کو مسافروں کو لاونج میں منتقل کردیا گیا ۔ اس پرواز کو دوپہر تین بجے روانہ ہونا تھا لیکن یہ چار گھنٹے کی تاخیر کے پرواز شام کو ساڑھے سات بجے کراچی کے لئے روانہ کی گئی تھی۔
آدھی رات تک طیارہ کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی۔ مجبوراً اس فلائٹ کو منسوخ کردیا گیا ۔