ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرونہ قرضوں اور گرانٹس میں نمایاں کمی

Foreign Loan, City42, Ministry of Economic Affairs. City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم:  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی قرضوں،گرانٹس میں ایک ارب ڈالرز کی کمی  ہو گئی۔ 

وزارت اقتصادی امور نےجولائی تا اپریل کےبیرونی فنانسنگ کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے دس ماہ کے دوران بیرونی گرانٹس اور  قرضے گزشتہ مالی سال کے اس دورانیہ کی نسبت ایک ارب ڈالر کم ہوئے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل 2024 میں  23 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے۔ جولائی تا اپریل بیرونی فنانسنگ کی مد میں 7 ارب 14 کروڑڈالرز حاصل ہوئے۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں 8 ارب 12 کروڑ ڈالرز فنڈز ملے تھے۔ رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل 2ارب ڈالر کا ٹائم ڈیپازٹ ملا۔

وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل سعودی آئل فیسلیٹی کی مد میں59 کروڑ 51 لاکھ ڈالرزکا اتارتیل ملا۔ جولائی تا اپریل نیا پاکستان سرٹیفیکٹ کےتحت 88 کروڑ 94لاکھ ڈالر ملے۔ رواں مالی سال کیلئےبیرونی فنانسنگ کا تخمینہ17 ارب62 کروڑ ڈالرزلگایا گیا ہے۔